جماعت اسلامی بٹ خیلہ کی طرف سے فلسطینیوں اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

بٹ خیلہ (صباح نیوز)جماعت اسلامی بٹ خیلہ کی طرف سے فلسطینیوں اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے بس سٹینڈ سے پریس کلب تک ریلی نکال کر اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی اور پریس کلب کے سامنے اسرائیل کا جھنڈہ جلا دیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مولانا جمال الدین ، خورشید ربانی ،تحصیل امیر مولانا ارشاداور علیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک نے کھل کر اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا اس لئے پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر تمام اسلامی ممالک کا اس حوالے سے خاموشی باعث مزمت اور قانل افسوس ہے تمام اسلامی ممالک کھل کر فلسطین کی حمایت کا اعلان کریں ،بیت المقدس کی حفاظت پوری امت مسلمہ پر فرض ہے حکومت عوام کو فلسطین جہاد میں شامل ہونے اور مالی امداد پہنچانے کی اجازت دیں تاکہ جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان نہتے فلسیطنیوں کی مالی اور جانی امداد کے لیے پہنچ جائیں ، انہوںنے کہا کہ حکمرانانو ں نے اگر کھل کر فلسطین کی حمایت کردی اور 24 گھنٹے میں اسرائیل کو نکلنے کی ڈیڈ لائن دے دی تو اسرائیل اور امریکہ سمیت پورے کفری قوتوں پر زلزلہ طاری ہوکر پاکستان کے قدموں میں گرپڑینگے