ڈیرہ اسماعیل خان ،گومل یونیورسٹی پنشنر کی پندرہ روز سے ہڑتال جاری، مسائل حل نہ ہوسکے

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)گومل یونیورسٹی پنشنر ہڑتال کو آج 15روز گزر گئے مگر نہ کوئی حکومت کی جانب سے کسی ذمہ دار نے تسلی و تشفی کی اور نہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کان میں جوں رینگی مہنگائی میں پسی ہوئے غریب پنشنر کسی مسیحا کے منتظرڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی سے ریٹائر ہوئے ملازمین پنشن نہ ملنے پر آج سے 15یوم قبل جی پی او چوک پر پر امن ہڑتال کیے ہوئے ہیںچند یوم قبل ڈاکٹر شکیب خان نے متاثرہ افراد کو تسلی دی کہ ان کے بقایاجات ان کے اکاونٹ میں جمع کرنے کے آرڈر کیے جا چکے ہیں مگر سب وقتی دعوے تھے متاثرین نے مزید کہا کہ جب تک ہمار ی پنشن کے بقایاجات ہمیں مل نہیں جاتے ہماری پر امن ہڑتال جاری رہے گی ،روڈ بلاک کرنے کے لیے ہماری مشاورت شروع ھے اس میں کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر ہو گی ،ہماری یہ پر امن ہڑتال جاری رہے گی ہم نے ساری جوانی جس ادارے کو دی بڑھاپے میں ہمیں آرام کی ضرورت ھے ہمارا چین آرام اس پرو وائس چانسلر کے آنے کے بعد ختم ہو چکا ھے ،انشاللہ ہماری بدعائیں اس کو لے ڈوبیں گی ،یہ وقت اس پر بھی آئیگا اس نے بھی ریٹائرڈ ہونا ھے جو ہمارے ساتھ کر رہا ھے اپنی باری کا انتظار کرے کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ھے اندھیر نہیں۔۔