بنوں ،رشتہ داروں کی فائرنگ سے باپ ،بیٹی سمیت 3افرادجاں بحق

بنوں (صباح نیوز)بنوں کے آزاد ککی میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا کہ واقعہ معمولی تنازع کے باعث پیش آیا۔بنوں کے علاقے آزاد ککی میں معمولی تنازعے پر رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل بنوں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں، جنہوں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی اور ایک رشتہ دار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔