خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں عید میلادالنبی ۖکے حوالے سے تقریب کا انعقاد

کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں جشن عید میلادالنبیۖ کے حوالے سے قرآت ، نعت خوانی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کے حوالے سے تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے ریلیجئس اینڈکریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے شعبہ انگریزی کی تعاون سے اور وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ہدایات کے مطابق ” ملکی معاشی استحکام کے لئے حکمت عملی: سیرت النبی کی روشنی میں ” کے عنوان پر جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا۔میڈیا انچارج خوشحال خان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انورکی جانب سیے جاری بیان کے مطابق،

اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک کے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس مہمان خصوصی تھے، جبکہ ریلیجئس اینڈکریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے آرگنائزر لیکچرر مینجمنٹ سائنس محمد اشفاق اور ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقار علی انجم بھی موجود تھے۔ پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس نے اپنے خصوصی لیکچر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سنت نبوی کو اجاگر کیا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے قرآت ، نعت خوانی اور تقاریر میں بھرپور حصہ لیا ۔ طلبا و طالبات نے اپنی تقریرون میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوں خصوصا ان کی معاشی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر عہد یداران نے نعت خوانی، قرآت اور تقاریر میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب کے موقع پر تمام شعبہ جات کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر سٹاف نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔