پروفیسر محمد ابراہیم خان کا معروف صحافی ثمین جان مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت

پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پشاور میں نجی چینل کے معروف صحافی ثمین جان مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے ثمین جان کی رحلت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر سینئر صحافی محمد عامر بھی موجصد تھے۔ ثمین جان کے بھتیجے عزیز اللہ نے پروفیسر محمد ابراہیم خان کا شکریہ ادا کیا۔