کامیاب جوان پروگرام نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے چار منصوبے شروع کئے ہیں، عثمان ڈار


اسلا م آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے نوجوانوں کے امور کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے چارارب روپے کی لاگت کے چارمنصوبے شروع کئے ہیں جن کامقصد نوجوانوں کوکھیلوں اورتفریحی سرگرمیوں میں شمولیت کی ترغیب دیناہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اوراولمپئن آصف باجوہ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اوردلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھرمیں کھیلوں کی اکیڈمیاں قائم کی جارہی ہیں۔

عثما ن ڈارنے کہاکہ باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش کے پروگرام کے تحت گلگت بلتستان اور آزادکشمیرسمیت چاروں صوبوں میں ضلعی اورقومی سطح پرمختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گاتاکہ باصلاحیت اورابھرتے کھلاڑیوں کی نشاندہی اورانتخاب کیاجاسکے۔