ڈاکٹر ادیب رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا


کراچی (صباح نیوز)معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

ترجمان اسپتال کے مطابق آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور مصنف انور مقصور نے اسپتال میں ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایوارڈ دیا۔ادیب رضوی 11ستمبر 1938  کو ہندوستان کی ایک ریاست، اتر پردیش (یوپی)کے ضلع، جون پور سے کچھ فاصلے پر واقع ایک علاقے کلان پورمیں پیدا ہوئے ۔

ادیب الحسن رضوی پاکستان کے ایک طبیب ہیں جو سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ہیں۔یہ ادارہ مفت گردوں کی پیوندکاری اور ڈائلیسس کرتا ہے جبکہ 2003 میں جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کام بھی اس ادارے میں متعارف کیا گیا۔اس ادارے میں ہر سال دس لاکھ سے زائد مریض ایس آئی یو ٹی کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔