سیاسی قیادت انا، ضد اور ہٹ دھرمی ترک کریں،لیاقت بلوچ

راولپنڈی ،ایبٹ آباد (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی جمہوری قیادت انا، ضد اور ہٹ دھرمی ترک کریں، سیاسی ، پارلیمانی اور آئینی بحران سے دوچار ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مفاد پرست آئین انتخابات دشمن جتھوں کے سامنے سرنڈر نہ کرے ۔

بکوٹ شریف ایبٹ آباد میں جامع تفہیم القرآن للبنات ، راولپنڈی میں سیاسی انتخابی کمیٹی کے ارکان اور مار گئی مہنگائی کے اختتامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق نگران حکومتیں 90 دن میں اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد انتخابات کی پابند ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدلیہ کے پاس آئین سے ماورااقدامات کا کوئی اختیار نہیں ۔

سیاسی جمہوری پارلیمانی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی جمہوری قیادت انا ضد ہٹ دھرمی اور ہوس اقتدار ترک کریں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک دن انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کریں ۔ پاکستان اقتصادی ، سیاسی ، پارلیمانی اور آئینی بحران سے دوچار ہے ۔ غیر ذمہ دار سیاسی قیادت نے بے اعتمادی عدم برداشت اور بے یقینی پیدا کر کے ہر چیز کو تلپٹ کر دیا ہے ۔ ملک اور عوام کے جمہوریت انتخابات کے حقوق خطرات میں ہیں ۔ جماعت اسلامی آئین کی حفاظت کرے گی ۔ عوام توقع رکھتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ آئین کی حفاظت کے لیے نیا تاریخی کردار ادا کرے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان مفاد پرست آئین انتخابات دشمن جتھوں کے سامنے سرنڈر نہ کرے ۔ جماعت اسلامی 27 فروری سے پورے ملک میں انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ۔ لیاقت بلوچ نے طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات قوم کی قابل فخر بیٹیاں ہیں ، طالبات ہر میدان میں اپنی خدا داد صلاحیتیں تسلیم کروا رہی ہیں ، سازشوں اور آزمائش کے دور میں خواتین اور طالبات کو اسلامی اور قومی کردار ادا کرنا ہے ۔ دختران اسلام کے لیے خدیجة  ، فاطمہ   ، عائشہ  ، اور فاطمہ جناح ، زینب ا لغزالی رول ماڈل ہیں ۔

دینی اور عصری تعلیم کے ادارے بڑی قوم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اشتراکیت اور مغربی تہذیب اپنے استحصالی سرمایہ دارانہ نظام کے ساتھ ناکام اور زوال پذیر ہے ۔ مستقبل کا نظام اسلام ہے ، قرآن و سنت کا نظام ہی انسانوں کے لیے فلاح ، وحدت ، عزت کا نظام ہے ۔ 75 سال سے حکمران طبقہ نے خواتین کا استحصال کیا ہے ۔

جماعت اسلامی خواتین کو تعلیم ، روزگار ، تحفظ اور وراثت کا حق دے گی ۔ ملک بھر کی خواتین نئی نسل اپنی اولادوں کی حفاظت کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ لیاقت بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا ۔ گوادر کے عوام کی قیادت مولانا ہدایت الرحمن کر رہے ہیں ناجائز مقدمات اور ریاستی جبر عوامی راستہ نہیں روک سکتا ۔