آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب نے ملاقات کی ہے، جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب  نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے ملاقات کی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔