وزیر اعظم شہبازشریف کی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ حافظ آباد آمد، چوہدری افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت

حافظ آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کی ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حافظ آباد آمد ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہاز شریف کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ حافظ آباد پہنچ گئے ۔وزیر اعظم نے ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ان کے خاندان سے مرحوم چوہدری افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فا تحہ خوانی کی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ مرحوم چوہدری افضل حسین تارڑ ایک وفا شعار ساتھی ،باکردار انسان اور با اصول سیاستدان تھے ،مرحوم چوہدری افضل حسین تارڑ کڑے وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے رہے ۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سائرافضل تارڑ اور ان کے خاندان سے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے ۔