پنجاب میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے،عظمیٰ بخاری


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ ہسپتا لوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کیا، 72 مریضوں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کرائے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیلڈ ہسپتا ل پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیلڈ ہسپتا ل بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کام کر رہے ہیں۔