دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیروہیں،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیروہیں۔

انٹرنیشنل فائرفائٹرڈے پر اہم پیغام  میںمریم نوازنے کہا کہ فائرفائٹرڈ ے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر بہادر فائر فائٹرکو سلام پیش کرتی ہوں،فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورزکو کیسے بھول سکتے ہیں۔ زندگی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے، بلند و بالا عما ر تو ں کو آتشزدگی سے بچا نے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے ۔ پنجاب کیمونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔