قومی اسمبلی کا کل ہونے والااجلاس ملتوی


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت کی جانب سے کل طلب کئے جانے والا قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، مشیر پارلیمانی امور اور حکومتی چیف وہپ دونوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (پیر کو) قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت منی بجٹ پیش کیا جانا ہے، تاہم گزشتہ رات گئے حکومتی بڑوں کی مشاورت کے بعد اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلانے کا فیصلہ ہوا۔ صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا تھا اور ایوان صدر نےکل (پیرکو) شام 4 بجے اجلاس طلب کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔