پشین(صباح نیوز)پشین میں ا ینٹینارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 140کلو گرام ہیروئن اور540کلو گرام مورفین برآمد کرلی۔
اے این ایف نے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں جبکہ اے این ایف کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اے این ایف حکام کے مطابق کے برآمد کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت نو کروڑ28لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ منشیات سمگل کی جارہی تھی۔ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔