بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے، تحریک کشمیر یورپ


برمنگھم(صباح نیوز) بھارت ایک دہشتگرد جمہوریت، انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے، بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں نریندر مودی کی انسانیت اور مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آگی ہے، بی بی سی نے مودی خونخوار کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے بھارت جمہوریت اور آزادی کا جشن نہیں منا سکتا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کے لیے غیر کشمیری انتہا پسندہندوں کو آباد کرنے آبادی تناسب تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ۔اقوام متحدہ اور عالمی امن کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے یوم سیاہ کے مظاہرے سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری، تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما خواجہ انعام الحق ایڈوکیٹ  نے  خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں کہا ہے کہ مسلہ کشمیر اگر پُرامن طور پر حل نہ کیا گیا  بھارت کو مجبور نہ کیا گیا کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار ت کرے تو اس کا ذمہ دار اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے مستقل ممالک ہونگے، برطانیہ جس نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا  کلیدی کردار ادا کرنا چایئے

مظاہرے سے فاروق القادری، سٹیو رٹ رچڈسن، چوہدری انعام الحق۔ چوہدری محمد شکیل، غضنفر محمود،  اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے خطاب کیا  بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا مظاہرین نے مختلف کتبے اور بینرز آٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے کشمیر کا قتل عام بند کیا جائے ۔دس لاکھ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے۔ بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی  اور مودی کو عالمی امن کے لیے خطرناک مودی کو اس دور کا ہٹلرایک خطرناک شخص  قرار دیا گیا ۔