محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ


 کراچی(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ترکی میں تحریک اسلامی سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا، رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کے سربراہ مصطفی کھاؤ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ترکی وپاکستان اور جماعت اسلامی ،سعادت پارٹی وبانی نجم الدین اربکان کے تعلقات سمیت باہمی امور کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صوبائی امیر نے کہا کہ سعادت پارٹی کے بانی نجم الدین اربکان ترکی کے مایہ ناز لیڈر اورتحریک اسلامی کے بانی تھے، ترکی میں سیکولرازم کا بت توڑنے ،اسلام کو لانے اور شعائر اسلام کا وقار بلند کرنے میں ان کا اہم کردار تھا، حکمران جماعت اے کے پارٹی، رفع اور سعادت پارٹی میں ان ہی کے تربیت یافتہ لوگ شامل ہیں، صوبائی امیر نے زور دیا کہ سعادت پارٹی اپنے مرحوم بانی کے مشن کو آگے بڑھائے گی کیونکہ تمام دینی جماعتوں کا ماننا ہے کہ اربکان ترکی میں تحریک اسلامی کے بانی تھے، لوگوں کو دین اسلام اور اخلاق سکھائیں گی۔سعادت پارٹی کے رہنماء مصطفی کھاو نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا خیرمقدم ،نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کو سلام اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔