اسلام آباد(صباح نیوز)افغانستان کے ایم ایم اے ریسلرجاوید بشارت نے دہشت گرد کہنے والے اسرائیلی ریسلر کو عبرتناک شکست دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان مارشل آرٹ فائٹر جاوید بشارت نے اسرائیلی فائٹر سے مقابلے سے قبل وزن کرانے کے دوران آمنا سامنا کیا تھا۔
اس دوران افغان فائٹر نے اسرائیلی فائٹر سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تو اس نے ان کے منہ پر انہیں دہشت گرد کہہ دیا۔
بعد ازاں انسٹاگرام پر بشارت نے اسرائیلی ریسلر کو شکست دینے کا تہیہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے ضرور سبق سکھاؤں گا۔
میچ کے بعد یو ایف سی کے صدر ڈانا وائٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارت نے اسرائیلی ریسلر کو شکست دے کر بدلہ لے لیا ہے۔