سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی،بھارت نے بگلیہار ڈیم پر پانی روک لیا

سیالکوٹ(صباح نیوز) بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر پانی روک لیا جس سے دریائے چناب خشک ہوگیا اور سیالکوٹ میں دو نہروں و لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ کو پانی کی عدم دستیابی سے نقصان پہنچا،

سماجی کارکن محمد نوید حمید کے مطابق بھارت نے سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک کر ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کو نقصان پہنچایا اور یہ معاملہ پاکستان عالمی سطح پر اٹھائے تاکہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کاروائی ہوسکے، دریائے چناب خشک ہوچکا ہے اور اس وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں جس پر کسانوں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔