امریکا کی جمہوریت پر سمٹ میں پاکستان کاشرکت نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے امریکا کے جمہوریت پر منعقدسمٹ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہاکہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر شکرگزار ہیں جمہوریت کے موضوع پر سربراہی کانفرنس9، 10دسمبر کو ہو رہی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے پاکستان میں آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزادمیڈیا ہے ہم جمہوریت کومزیدمضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے اصلاحات کا آغاز کیا ہے ہم امریکاکیساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتے ہیں شراکت دوطرفہ اور علاقائی و عالمی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں۔