صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیرنگرانی قومی مشاورتی جرگہ کل ہوگا

 کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی نگرانی میں بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل ،مشکلات کو اجاگرو حل ا ورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بلوچ پشتون قبائلی سربراہان کا قومی مشاورتی جرگہ کل (بروز اتوار) صبح ساڑے دس بجے ایئرپورٹ روڈ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگا۔قومی مشاورتی جرگہ کی تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔  امیر صوبہ ودیگر صوبائی ذمہ داران نے صوبہ بھر کے بلوچ پشتون قبائل کے سربراہان کو وفودکے ہمراہ دعوت نامہ پہنچا دیاہے۔

قومی قبائلی سربراہان مشاورت میں نواب محمداسلم خان رئیسانی ،نواب محمد ایازخان جوگیزئی ،مولانا محمد خان شیرانی ،سرداررب نوازخان کرد،سردارجاویدخان لہڑی، میر حاجی نثاراحمد کھوسہ ،سردار احمد خان اچکزئی ،سردار عظیم خان محمد شہی ،سردار کمال خان بنگلزئی ،سردارچنگیزخان ساسولی،سردارمحمد ادریس خان بڑیچ،سردار بابرخان موسیٰ خیل،نواب سلمان خان خلجی،سردارآصف خان مینگل، نوابزادہ لشکری رئیسانی ،نواب محمد خان شاہوانی ،سعید حمدلانگو،یونس عزیززہری، نواب محبوب خان جوگیزئی ،نواب اربا ب عمرفاروق کانسی ،سردارمحمد آصف خان کاکڑ،سردارآصف شیرجمالدینی ،سرداربشیرآغا،سردارنادرخان ،سردارنصیر الدین کمال دین زئی ،مظفراللہ خان گچکی، میر نصیب اللہ مری ،ارباب قادر بخش ایری ،ملک یاسین خان کاکڑ،ملک امان اللہ خان کاکڑ ،ملک محمد یوسف خان ،حاجی فیض اللہ خان نورزئی ،میر محمد عاصم سنجرانی ودیگر قبائلی سربراہان وعمائدین شرکت وخطاب کریں گے ۔