کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان تمام قبائل کے سربراہان کو قومی قبائلی سربراہان مشاورت میں شرکت کی دعوت دیں گے سب کو ایک جگہ جمع کرکے بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے مل بیٹھ کر اخلاص ونیک نیتی کیساتھ بھر پور مشاورت کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں گے ۔انشاء اللہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مسائل حل ہو نگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں29 دسمبر قومی قبائلی مشاورت تیاریوں کے حوالے سے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہداختر بلوچ ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ،سلطان محمدمحنتی ،عبدالولی خان شاکر ،اسامہ ہاشمی نے شرکت کی اجلاس میں قومی قبائلی مشاورت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایاگیا کہ بلوچستان کے تمام پشتون بلوچ قبائل کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے انشاء اللہ گوادر سے ژوب اور چمن سے حب تک بلوچ پشتون قبائل کے سربراہان اس قومی قبائلی مشاورت میں شرکت کرکے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز دیکرمشاورت کیساتھ فیصلے کریں گے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کررہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام آج پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں بجلی ہے نہ گیس ہر طر ف غربت کرپشن وکمیشن کا دور دورہ ہے مافیازنے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے مافیاز سے نجات ،وسائل کی حفاظت ،عوام پر خرچ کرنے ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش کے خاتمے تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرنے سے ہی بلوچستان کے عوام کے مسائل میں کمی آسکتی ہے ہم سب ملکر بلوچستا ن کے عوام کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلاسکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری مذاہمت سے عوام کوحقوق دلاکر مسائل میں کمی لاسکیں بدقسمتی سے مستردشدہ لوگ عوام کے سائل ،اختیارات حکومت پر قابض ہیں