کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے وفدکہ ہمراہ اپوزیشن لیڈریونس عزیززہری اور ایم پی اے اصغرترین سے ملاقات کی اور29دسمبرقومی قبائلی مشاورت کا دعوت نامہ دے دیا ۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہم سب کوسیاست سے ہٹ کر بلاتفریق رنگ ونسل مخلصانہ جدوجہد کرنی چاہیے۔جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے نیک نیتی واخلاص سے عملی جدوجہد نہیں کریں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں ۔جماعت اسلامی نے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر بدعنوانی بدامنی اور لوٹ مار کے خلاف 29دسمبر بلوچستان کے تمام قبائل کے سربراہان کو ایک جگہ مل بیٹھنے،بہترین مشاورت کا انتظام کیا ہے انشاء اللہ تمام قبائل کو سربراہان اس قومی قبائلی مشاورت میں شرکت کریں گے یہ مشاورت اپنی نوعیت کی واحد گرینڈ مشاورت ہوگی جس میں صوبے کے تمام قبائل کے سربراہان شریک ہوں گے اور کھل کر بلوچستان کے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اپوزیشن لیڈریونس عزیززہری اور ایم پی اے اصغرترین سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا میر یونس لیڑہ اور اصغرخان ترین نے قومی قبائلی مشاورت میں شرکت کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس مشاورت کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ مشاورت گفتگوبات چیت سے ہی قوم کو مسائل سے نجات دلانے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی کی اس جدوجہد کی ہر قبیلہ قوم وقیادت تائیدوحمایت کرتی ہے ۔ہم متحد ہوں گے تومسائل حل ہوسکتے ہیں ۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام بہت سے مسائل مشکلات کا شکار ہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں وسائل سے مالامال صوبے کے عوام مسائل مشکلات اوربدترین پریشانیوں کا شکار ہیں ۔ہم سب ملکر ان مسائل سے عوام کو نجات دلائیں گے بلوچستان کے وسائل کی حفاظت کرکے ہی مسائل سے نجات ممکن ہے یہ سب اخلاص نیک نیتی وایمانداری سے ممکن ہے ۔زبردستی وسائل ،اقتدار ،اختیار پر قابض طبقات سے نجات میں فلاح اورکامیابی ہے ۔ مخلص باشعورعوام،تاجر،طلباء سمیت شہری اور ہر طبقہ کے لوگ مقتدرقوتوں ،حکمرانوں اورحالات سے مایوس ہیں اس مایوسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ظلم وجبر بدعنوانی اور نااہلی وناکامی کی وجہ سے بلوچستان جل رہا ہے بلوچستان کے نوجوانوں کی بیزاری اورمایوسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہیں ۔29دسمبر قومی قبائلی سربراہان مشاورت قوم کو مایوسی بیزاری سے نکالنے میں کامیاب ہوگی #