بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کیے جائیں ۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ ،سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک اوربارڈروساحل کے ثمرات عوام کو دینے ہوں گے میگاپراجیکٹس میں مقامی لوگوں کو نظراندازکرنا بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے ۔مصورکاکڑولاپتہ افرادکو بازیاب ،قانونی تجارت کیلئے بارڈرزکھول دیے جائیں نوجوانوں کو بے روزگار کرنے سے بے راہ روی ،منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔جماعت اسلامی عوام ،نوجوانوں ،ٹرانسپورٹرز،تاجروں سمیت ہر طبقہ فکرکے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے کوشاں ہیں۔29 دسمبرپشتون بلوچ قبائلی کا قومی سربراہان مشاورت تاریخی ،مسائل کواجاگراورحل میں اہم اوراتحادواتفاق میں سنگ میل ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک بہت بڑازرعی ،وسائل سے مالامال آدھاپاکستان ہے ہر حکومت بلخصوص وفاق اور مقتدرقوتیں بے عمل وعدے،اعلانات اوردعوے کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے بلوچستان کے اپنوں نے بدعنوانی کے رنگ میں رنگ کرخود مالامال عوام کو بدحال اور مسائل میں اضافہ کردیا ہے سیکورٹی فورسز کا سیکورٹی کے بجائے بزنس بھتہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے عوام میں نفرت پائی جاتی ہے عوام کے اعتماد ووٹوں کے برخلاف فارم 47کے لوگوں کو مسلط کرنے سے بھی نفرت تعصب اوراحساس محرومی میں اضافہ ہوا کرپٹ حکمرانوں، مقتدر قوتوں کے غلط فیصلوں ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے بلوچستان اب مسائل کاگڑھ عوام دلدل میں پھنس گیا ہے

حکمرانوں مقتدر قوتوں کاوسائل پر قبضہ ہیوسائل کولوٹنے والے بہت اور وسائل کو دیانت داری سے خرچ یا وسائل کی حفاظت کرنے والے نہ ہونے کے برابرہیں جماعت اسلامی یوان کے اندراورباہر عوام کے حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی ،امن اورعدل کیلئے اورہر ظلم وجبر ،بدعنوانی ،کرپشن وکمیشن مافیاز کے خلاف جدوجہد کرتی رہیگی بلوچستان کو موٹروے اورنج ٹرین ،جدید ٹرانسپورٹ ،میگاپراجیکٹس سے محروم رکھنا سب سے زیادہ ظلم وجبر اور دہشت گردی ہے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے کسی آپریشن طاقت کے استعمال کی ضرورت نہیں امن کے قیام کیلئے سب سے پہلے بلوچستان کے عوام،نوجوانوں تاجروں،طلباء کو جائز معاشی آئینی حقوق دیکر روزگار تعلیم وصحت ترقی وخوشحالی کے مواقع دیے جائیں انشاء اللہ امن ہی اہم ہوگا بلوچستان پرتوجہ دینا بلوچستان کے وسائل کی حفاظت کرنا ترقی وخوشحالی کے مواقع پیدا کرنا ،سی پیک ودیگر پراجیکٹس سے اہل بلوچستان کوثمرات دینے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان ترقی کریگا