اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈیکلیئر کر دیا۔اب گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے اور بیرون ملک سے مسافر گوادر ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے، اسکے علاوہ اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں، سیکشن نو کے تحت جاری کردہ پہلے نوٹیفکیشن میں گوادر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈیکلیئر کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments