شہید فلسطینیوں کی تعداد45,436 ہو گئی ۔الجزیرہ ٹی وی

غزہ(صباح نیوز)غزہ پر اسرائیلی حملوں میں14 ماہ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد45,436 ہو گئی ہے ۔وزارتِ صحت غزہ  کے مطابق ا سرائیلی فوج کے حملے 446 دنوں سے جاری ہیں اس دوران   107,803 افراد زخمی ہوئے ۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق شما لی غزہ میں اسپتال کے قریب ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 50 افراد مارے گئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شمالی غزہ میں اسپتال کے قریب ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 50 افراد  مارے گئے ، جن میں پانچ طبی عملے کے  ارکان بھی شامل ہیں ۔

اسرائیل نے ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا، جس سے وہاں موجود تقریبا 75 مریضوں کی زندگیوں کو  خطرہ لاحق ہو گیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے غزہ شہر میں رات گئے ایک گھر پر حملہ کیا، جس میں کم از کم نو افرادمارے گئے ۔