اسرائیلی بمباری ، کمال عدوان ہسپتا ل میں آگ بھڑک اٹھی

غزہ (صباح نیوز)غزہ میں اسرائیلی جارحیت  جاری ہے ، بمباری سے کمال عدوان ہسپتا ل کے آگ بھڑک اٹھی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتا ل پر صہیونی جارحیت جاری ہے۔ ہسپتا ل کے آرکائیو سیکشن پر کئے گئے بمباری سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مزید براں ہسپتا ل کو محاصرے میں لے کر اندر موجود افراد کو اسے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہسپتا ل میں 350 افراد موجود ہیں جن میں 75 مریض اور زخمی شامل ہیں۔ہسپتال کے عملے اور طبی ٹیم کے 180 اراکین بھی اندر موجود ہیں۔مریضوں کے ساتھ ان کے تیماردار بھی ہسپتا ل میں محصور ہیں۔انسانی حقوق کے لیے اپیل:بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں اور کمال عدوان ہسپتا ل کے عملے، مریضوں، اور ان کے تیمارداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہسپتا ل پر حملے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔