ملکوال(صباح نیوز)علاقے کے عوام کے پر زور مطالبہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، چیرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا اور سی-ای-او ریلوے سلمان صادق شیخ کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی طرف سے ملکوال- پنڈدادن خان شٹل ٹرین کو جمعہ کے روز بحال کر دیا گیا ھے۔
افتتاح سب سے پہلے ٹکٹ خریدنے والے مسافر سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری، منسٹری آف ریلوے سید مظہر علی شاہ، ڈی ایس ریلوے انعام اللہ خان صاحب اور ڈویژنل افسران موجود تھے۔ شٹل ٹرین چار اکانومی کلاس کوچز اور سامان کی ترسیل کے لیے ایک بریک وین پر مشتمل ہے جو کہ دن میں ملکوال سے پنڈدادنخان تین چکر لگائے گی۔
اس موقح پر عوام میں بہت جوش و خروش پایا گیا اور انہوں نے وفاقی وزیر برائے ریلوے و چیرمین ریلوے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملکوال سے پنڈدادنخان تک کرایہ 180 روپے اور ہرن پور تک 140 روپے رکھا گیا ہے،پاکستان ریلوے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر نہ کریں اور ٹرین میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ اس شٹل سروس کو جاری رکھا جا سکے ۔۔