13پارٹیاں او رہمنواعمران کو دھمکی سے اسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتے ہیں،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ13پارٹیاں اور ا ن کے ہم نواعمران خان کودھمکی سے اسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کامسئلہ بن گئے ہیں260کاڈالراور150کلوکاآٹاغریب کدھرجائیگا،22کروڑ کاملک چلانے  کے لئے خزانے میں بیس دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی، بے نظیرکی برسی پربلاول کی تقریرعمران خان سے شروع اورعمران خان پرختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 13پارٹیاں اور ا ن کے ہم نواعمران خان کوزبردستی دھمکی سے اسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتے ہیں ،مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہے ہیں جوغیرملکی سازش کے ذریعے ہم پرفیصلے مسلط کرناچاہتے ہیں کشتی ڈوب رہی ہوتواسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکرپرسوچ وبچارشروع ہوگیا۔