لاہور،مذاق میں دوست سے گولی چل گئی ، نوجوان جاں بحق


لاہور(صباح نیوز)  لاہور کے علاقے ستوکتلہ کے علاقے میں دوست کے ہاتھوں اچانک گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 17 سالہ کاشف جاں بحق ہوگیا۔ دو دوست اسلحے کے ساتھ کھیل رہے تھے اور مذاق کررہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو کاشف کو لگی۔

گولی چلانے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔