کھیلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے کھیلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات کر رہے ہیں اور کھیلوں کے مزید میدان بنا رہے ہیں تاکہ ہم پاکستان کو کھیلوں کی ایک عظیم قوم بنا سکیں۔وزیر اعظم کے ٹوئٹرپرپرایک تصویر شیئرکی جس کے کیپشن میں لکھا کہ پیر کو اسلام آباد میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔