حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت ورکشاپ برائے رہنمائی پولنگ ڈے

راولپنڈی(صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی جھنگی زون کے تحت پولنگ ڈے کے لیے کارکنان کی تیاری کے لیے ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں پولنگ ایجنٹس، ورکرز اور ناظمات کیمپ نے شرکت کی۔

نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان سکینہ شاہد نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے پولنگ ڈے کے حوالے سے مکمل اور تفصیلی رہنمائی دی۔انہوں نے کارکنان سے ٹرینگ کے دوران کہا کہ اخلاقیات کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا،لیکن نتائج دیکھنے کے بعد ہی آپ کو پولنگ سٹیشن چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ ڈے محنت کاشت کرنے کا دن ہے،اس دن کوئی کارکن سستی نہ دکھائے۔  ناظمہ ضلع اسلام آباد  نصرت ناہیدنے ورکشاپ میں  خصوصی شرکت کی۔