موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی،فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے، پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کریمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی واپس آگئی، معیشت تباہ ہے۔