اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جائیداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی اور قیمت کے تعین پر اسٹیٹ بینک ماہرین سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ماہرین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ٹاون ڈویلپرز اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے جہاں پراپرٹی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں اس کو درست کیا جائے گا۔
ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن پر مختلف حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔