آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر کی ملاقات


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر میجرجنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہتہ اللہ الخلیفہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئر پر بات چیت ہوئی۔ باہمی دلچسپی کے امور کووڈ 19 کے خاتمے کیلئے  پاکستانی عزم پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔ مضبوط دفاعی ، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں ۔ آرمی چیف نے کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اور ایسوسی ایٹیڈمیڈیکل سائنسزاسلام آباد کی بلڈنگ میں بحرینی سپورٹ کو سراہا،

کمانڈر شیخ سلمان نے کووڈ19 پرقابو پانے کیلئے،افعانستان کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستانی کردار کو سراہا ،انہوں نے پاکستان کے ہرسطح پر سفارتی تعاون کی مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا