سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال


لاہور(صباح نیوز) سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے 6نومبر کو ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں عطاء الحق قاسمی کے کیس میں ابھی تک اسحاق ڈار نے رقم جمع نہیں کروائی اسی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے اس پر کارروائی نہیں کی۔

آئین کے آرٹیکل 63 کی رو سے اسحاق ڈار ڈیفالٹر ہیں، 30 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن نااہلی کی کارروائی شروع کرے۔