چاہتے ہیں کہ الیکشن ہواس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،سراج الحق

اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر ان کی بات نہ مانی گئی تووہ اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر فائر کردیں گے، اب فیصلہ انہوں نے خود ہی کرنا ہے کیونکہ کھوپڑی بھی انہی کی ہے اور ریوالور بھی انہیں کا ہے۔ عمران خان شوق سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں ختم کریں،حکومت بھی ان کی ہے اور فیصلہ بھی ان کا ہے۔

ان خیالات کااظہار سراج الحق نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اگراپنی حکومتیں ختم کرنا چاہتے ہیں توشوق سے کر لیں، لوگوں کودھمکی دے رہے ہیں کہ میری بات مانوورنہ اپنی کھوپڑی پر فائرکرنا چاہتا ہوں،یہ ان کی مرضی، کھوپڑی بھی ان کی ہے اور ریوالور بھی انکا ہے، حکومت بھی ان کی ہے اور فیصلہ بھی ان کا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہواس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔پی ڈی ایم میں تواتحاد ہے ہی نہیں، مفادات نے جمع کیا ہے بلکہ جمع کیا گیا ہے۔ جس طرح پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا اس طرح بالائی قوتوں نے اِن سے بھی دست شفقت اٹھائی تو اگلے گھنٹے یہ آپس میں الجھیں گے۔