قومی اداروں کے مقاصد،طریقہ کار اور پالیسیز سے واقفیت بھی طالب علموں کا حق ہے،ثمینہ سعید


راولپنڈی (صباح نیوز)سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اور طریقہ کار سے آگاہی و معلومات کے لئے جامعہ المحصنات کی نمائندہ طالبات نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید کی زیر قیادت قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

قومی اداروں کے مقاصد،طریقہ کار اور پالیسیز سے واقفیت بھی طالب علموں کا حق ہے۔ آج کے بچے،کل کے معمار قوم ہیں .یہ بات سابق ممبر صوبائی اسمبلی وڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے جامعہ المحصنات کی طالبات کو مطالعاتی دورہ کرواتے ھوئے کہی۔اس سلسلے کا اہم ترین اور معلوماتی وزٹ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لئے بطور مہمان شرکت تھی ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر طالبات نے بہت مسرت اورگرمجوشی کا اظہار کیا -انہوں نےایسا نادر موقع فراہم کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ثمینہ سعید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔