الخدمت ویمن ونگ اور خواتین صحافیوں کا سیلابی علاقوں کا دورہ


لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری سمیعہ سلمان، اسسٹنٹ سیکریٹری فوزیہ عثمان،سدرہ رمضان اور دیگر ٹیم ممبرز نے خواتین صحافیوں کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،جس کا مقصد ان علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں سے عوامی آگاہی تھا۔

دورہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خواتین صحافی شامل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر ، جعفرآباد اور نصیر آباد میں الخدمت فیلڈ ہسپتال اور خیمہ بستیوں کا دورہ کیا گیا، فیلڈ ہسپتال حاملہ خواتین کے لئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مدر اور چائلڈ پروٹیکشن ہسپتال اور الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ کا دورہ بھی کیا گیا۔

سمیعہ سلمان نے آئندہ کے منصوبوں پر گفتگو کی اور عوام سے پرزور اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں اپنی مدد جاری رکھیںگے۔ انھوں نے کہا کہ تعمیر نو کا کام ایک طویل مدتی منصوبہ ہے جس کے لیے پاکستانی عوام کو قدم بقدم ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔