اس وقت 14 جماعتی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ملک بھر کے مسائل اور معاشی تباہی کے برابر ذمہ دار ہیںـ محمد جاوید قصوری

نارووال(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اس وقت 14 جماعتی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ملک بھر کے مسائل اور معاشی تباہی کے برابر ذمہ دار ہیں،

نارووال میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع ارکان و امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے اور بیرونی ادائیگیاں بھر وقت ہوں گی جبکہ دوسری طرف حکومت نے بھکاریوں کی طرح کشکول اٹھایا ہوا ہے دوست ممالک سے قرضے مانگے جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے دوسری اقساط کیلئے تر لے اور منتیں مانگی جا رہی ہیں جاوید قصوری نے کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث قوم کے گلے میں غلامی کا طوق ڈالا جا رہا ہے اسلامی ایٹمی طاقت کو بھکاری قوم کے طور پر عالمی برادری میں پیش کیا جارہا ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر احتساب اداروں کو بند کیا اور ملک کو سودی قرضوں کے جال میں پھنسایا غریب عوام کو اضافی بجلی کے بلوں،راشن سکولوں کی فیسوں کی ادائیگی کے بعد راشن خریدنے کے وسائل نہیں ہوتے آگر مشکل سے کوئی دال روٹی چلاتا ہے تو گیس،بجلی کے بل،سکولوں کی فیس کی سکت نہیں رکھتا بہت سارے بچے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اس ظالم اور جابر طبقے نے روشنیوں کو تاریکی میں بدل دیا ہے اجتماع ارکان و امیدوار ان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع نارووال طلعت رشید چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع نارووال اب نارووال کے اندر تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے ضلع نارووال کے اندر بھر پور طریقے سے بلدیاتی،صوبائی اور قومی الیکشن لڑیں گے اور اب عوام جھوٹ اور فریب کی سیاست سے چھٹکارا چاہتے ہیں ملک کے اندر جب تک مخصوص طبقہ حکمران ریے گا ملک ترقی نہیں کر ے گا جماعت اسلامی ہی ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے طلعت رشید چوہدری نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی سود سے پاک معیشت، یکساں نظام تعلیم،اور کرپشن فری اسلامی پاکستان کے لیے کوشش کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ اپ لوگ عوام میں جائیں اور انہیں بتائیں کہ آزمائے گئے مہروں کی بجائے جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں اور ہم انشائاللہ عوامی خدمت میں کسر نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر قیم ضلع نارووال محمد صادق تتلہ ایڈووکیٹ، چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ، انوارالحق بٹ،ضیاء الحق، تنویر انصاری، قدیر حسین اعوان، محمد سلیم اقبال،خواجہ زاہد راشد چوہدری میاں مدثر اسلام ودیگر نے بھی خطاب کیاـ