سنگاپورسٹی(صباح نیوز)پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور نے بابا گرونانک کی 552 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں بابا گرونانک کے نو ممالک کے سفر کے بارے میں ایک ڈاکومینٹری سیریز کی سکریننگ کا انعقاد کیا۔
یہ سیریز چوبیس اقساط پر مشتمل ہے اور اسے ایک سنگاپور ین کپل مسٹر امر دیپ سنگھ اور انکی وائف ونیندر کور نے نو ممالک میں فلمایا ہے۔
اس تقریب کا اہتمام ایک انٹرنیشنل ہوٹل میں گیا تھا- اس میں سنگاپور کی وزارت خارجہ اور وزارت تجارت اور انڈسٹری کے نمائندوں کے علاوہ کلچرل تنظیموں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں، سکالرز، ہسٹورینز ، ریسر چرز اور سکھ اور پاکستانی کمیونیٹی نے جو ش و خروش سے حصہ لیا-
تقریب کا آغاز ہائی کمشنررخسانہ افضال کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کرتارپور پور کوریڈور کو کھو لنے کی کوششوں کا ذکر کیا، اس کا علاوہ انہوں نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور بین المذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستانی کوششوں کا ذکر کیا
تقریب میں اس سیریز کا ایک منتخب شدہ منٹ کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا، جس کے بعد اس سیریز کے پروڈیوسر امر دیپ سنگھ نے بابا گرونانک کی زندگی اور ان کے پیغامات پر روشنی ڈالی،تقریب کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔