محمود فاروقی مرحوم کے لکھے گئے کالموں کے مجموعہ پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کل منصورہ میں ہو گی

لاہور(صباح نیوز)ادارہ علم و ادب اور معارف اسلامی کے اشتراک سے محمود فاروقی مرحوم کے لکھے گئے کالموں کے مجموعہ پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی اتوار کو منصورہ میں ہو گی۔

معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کی زیرصدارت تقریب سے سجاد میر، رفیع الدین ہاشمی، احمد حاطب صدیقی، مسعود فاروقی، وقاص جعفری، ساجد انور و دیگر خطاب کریں گے۔