عمران اوراس کے ٹولے نے مجھے سزائے موت دلانے کی بھرپورکوشش کی مگرآج وہ خودسیاسی موت کاشکارہورہے ہیں،راناثنااللہ خاں

 فیصل آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے منشیات کیس سے باعزت بریت کے بعدفیصل آبادمیں اپنے گھرپہنچ کراہل خانہ اور پارٹی کارکنوں سمیت نوافل اداکرکے اللہ تعالیٰ کااوربعدازاں دعائوں پرپارٹی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں کاشکریہ داکیا۔گھرپہنچنے سے قبل اُنہوں نے اپنے سٹاف کے ذریعے حلقہ کے لوگوں کودھول کی تھاپ پرجشن منانے اورہوائی فائرنگ سے منع بھی کیا۔

اس موقع پراُن کاکہناتھاکہ  عمران خان اوراس کے ٹولے نے اُنہیں سزائے موت دلانے کی بھرپورکوشش کی مگرآج وہ خودسیاسی موت کاشکارہورہے ہیں۔ حق وسچ کی بات کرنے اورمیاں نوازشریف کاجانثارورکرہونے کی وجہ سے یکم جولائی2019 کو 15کلوہیرون کااہتمام کرکے اُن کی گاڑی میں رکھ کراُنہیں گرفتاراور6ماہ 21دن قیدمیں رکھاگیا۔شواہدثابت نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں ضمانت پررہائی ملی۔

اُنہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے نام پرسیاست کرنے والے عمران خان اورمنشیات کیس میں دوروسلام کے بعداللہ تعالیٰ اورقرآن کوحاضرکرکے راناثنااللہ خاں کوملزم قراردینے والے شہریارآفریدی کسی طرح بھی قابلِ معافی نہیں ہوسکتے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجر،خلیل طاہرسندھو،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،حاجی اکرم انصاری،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدرخواجہ اسداعجازمنانے  وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں کی منشیات کیس سے بریت اوروزیراعظم میاں شہبازشریف سے متعلق برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبراور اپنی خبرکوجھوٹی تسلیم کرکے وزیراعظم سے معذ رت کرنے کے بعدعمران خان کوماسٹرمائنڈقراردیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے عمران خان ،خانہ کعبہ میںجاکرحلف دینے کے دعویدار سابق وفاقی وزیر شہریارآفریدی سمیت اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنہیں گرفتار کرنے کامطالبہ کردیاہے۔

اُن کاکہناتھاکہ 15کلوہیرون کااہتمام کرنے والے ذمہ دارہیں۔وہ سزائے موت سے بچ نہیں سکتے۔ عوامی حمایت کے بغیر،ووٹ چوری اورجہازوں  پرارکان خریدکراقتدارمیں آنے والے عمران خان پونے4سال تک مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت اورارکان کے خلاف جھوٹے مقدمات،الزام اورسیاسی انتقام میں مصروف رہا جبکہ ن سے ش نکالنے کی بھی کوشش کی گئی آج پی ٹی آئی کاپوراٹولہ قانونی میدان میں رسوائی جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہرسطح پرعزت افزائی ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ سڑکوں پرسیاسی تماشے لگانے والاعوام میں بے نقاب ہورہاہے۔ سیاسی میدان میں بری طرح ناکام ہوگا۔