شہری بلد یاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ میاں محمد اسلم

اسلام آباد  (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیا ہے، ان کی جدوجہد عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی کے بجائے اپنے مفادات کا حصول ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان،ملک مقروض،کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،جماعت اسلامی ملک کی حقیقی معنیٰ میں دینی جمہوری اورموروثیت سے پاک جماعت ہے باقی سب خاندانی جماعتیں ہیں،

انھوں نے کہاجماعت اسلامی کی تمام سرگرمیوں کا مرکزومحور رضائے الٰہی کا حصول اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے جس کے لیے ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کو نسل آئی ٹین میں خواتین کے کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر اُمیدوار برائے چیئر مین خالد بھٹی، وائس چیئرمین ملک بہاول اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا لوگ مہنگائی،

بے روزگاری کا شکار ہیں وہ اپنی مشکلات کا حل چاہتے ہیں اس وقت جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے اس لیے کارکنان اور ذمہ داران گھرگھرجاکرعوام تک اپنی دعوت پہنچائیں، شہری بلد یاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، انھوں نے کہا دیانت دار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کے انتخاب سے مسائل حل ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔