پاک فوج کا میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت


راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع سے بڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمیجرشبیرشریف کے 50ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میجرشبیرشہیدکی قربانی کے سبب ملک کا دفاع ممکن ہوا ، میجر شبیرشریف کو 65کی جنگ میں بہادری پر ستارہ جرات سے نوازاگیاتھا  ،1971ء میں سلیمانکی سیکٹر میں میجر شبیر شہید نے دشمن کا جوان مردی سے مقابلہ کیا۔جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کی عظیم قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سے بڑھ کرعظیم کوئی اور مقصد نہیں۔