اسپیکراور ڈاپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی قلات میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈاپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سیدمیر غلام مصطفی شاہ کی بلوچستان کے علاقے قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے  حملے کی مذمت۔ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حملے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔

اپنے بیان میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، دہشتگرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سردار ایاز صادق   نے  اللہ تعالی سے شہدا ء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا۔جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شا ہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی گھنانی کوشش ہے۔  ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کاکہناتھا کہ دشمن ملک بلخصوص بلوچستان میں امن کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،سیکیورٹی فورسز کے ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا۔ سید میر غلام مصطفی شاہ کاکہناتھاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شہداء کی ملک اور قوم کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی شہدا کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔