مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اورسپیکراسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ملاقات مسئلہ کشمیرپر بین الاقوامی جیورسٹ کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت ،اس موقع پر دونوں قائدین نے مشترکہ طورپر کہاکہ لاکھوں شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،
بیس کیمپ کا اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنا چاہیے ،سفارتی اور سیاسی محاذ کو متحرک کرکے ہندوستان کے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب تک ہماری گردنوں پر سر باقی ہیں مسئلہ کشمیرپر کسی کو پسپائی نہیں کرنے دیںگے
لاکھوں شہداء کے خون سے جب نے بھی بے وفائی کی وہ عبرت کا نشان بنا ہے آئند ہ بھی اگر کوئی اس طرح کا سوچے گا اس کا حشر بھی ایسا ہی ہوگا،مودی نے ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے ہندوستان اور اسرائیل اتحاد پور ی امت کے خلاف ہے ،فلسطینیوںنے اسرائیل کو انجام دے دوچار کیاہوا ہے جلد ہندووستان بھی انجام کو پہنچ جائے گا۔