لندن میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی گاڑی کو جرمانہ


لندن(صباح نیوز)گورنرپنجاب چودھری سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

لندن میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کی گئی،وہ سنٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کیلئے شرکت کیلئے موجود تھے ۔

گورنر سرور کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبل یلو لائن پر پارک ہوئی ،ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔

تقریب میں شرکت کے بعد واپس آنے پر جرمانے کی ٹکٹ کا علم ہوا، برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی جبکہ جرمانے کی رقم 140 پائونڈز تک ہوسکتی ہے ،14دن کے اندر ادائیگی پر 70پائونڈ ادا کرنے ہوں گے۔