بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے،شبلی فراز


لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف پینلز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200امیدوار آسکتے ہیں ،تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے،ای وی ایم میں نیشنل اورصوبائی ووٹنگ کیلئے 2ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ای وی ایم میں 200امیدوار آسکتے ہیں، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے،بلدیاتی انتخابات جزوی طورپر ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں،تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔