وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل بیلیجم کے 3 روزہ دور ے پر روانہ ہوں گے


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج (پیر) سے بیلیجم کا 3 روزہ دورہ کریں گے اور یورپی یونین کے نائب صدر کے ہمراہ چھٹے پاک ری یوسٹرٹیجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریںگے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ بیلیجم اور یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملیں گے۔

وزیر خارجہ بیلیجیم اور لسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب بھی کریں گے۔