قصور(صباح نیوز)قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کالر شبیر کی پولیس تھانہ راجہ جنگ میں اطلاع پر محمد یسین اے ایس آئی جائے وقوعہ پہنچے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فاحد بائیک کو سروس کروا کر مین روڈ پر آرہا تھا کہ ایک ٹریکٹر ٹرالہ نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔
ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے حسب ضابطہ کاروئی عمل میں لائی جائے گی جبکہ کالر علی کی پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع پر منیر حسین اے اسی آئی جائے وقوعہ جمبر پہنچے اور بتایا ہے کہ جمبر اڈا کے قریب کار اور موٹر سائیکل نمبری LEGـ9147کا ایکسیڈینٹ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 20سالہ طیب حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے۔حسب ضابطہ کاروئی کی جائے گی۔